محل تبلیغات شما

مشہد مقدس جعفریہ پریس :
ملی یکجہتی سل پاکستان کے مرکزی وفد کی آیت اللہ رضا زادہ سے ملاقات

ملی یکجہتی سل پاکستان کے وفد نے حوزہ علمیہ مشہد کو ادارہ کرنے والی شوریٰ کے ممبر اور بزرگ عالم دین حضرت آیۃ اللہ رضا زادہ سے ان کی رھائش پر ملاقات کی۔فرقہ واریت اور امت میں انتشار و اختلافات کی روک تھام اور اتحاد امت مسلمہ پر تفصیلی گفتگو ھوئی آغا صاحب نے فرمایا کہ امت مسلمہ کی مصیبتوں کے پیچھے استعماری قوتوں خاص کر امریکہ کی سازشیں ھیں وہ یہ جانتے ھیں کہ امت کو کمزور کرنے کا واحد ذریعہ امت میں اختلاف ڈالنا اور اس کو تقسیم کرنا ھے تو آپ سب کی ذمہ داری ھے کہ مفکر پاکستان علامہ اقبال اور بانی پاکستان محمد علی جناح کے پاکستان کے استحکام اور اسے امن کا گہوارہ بنانے کے لئیے مسلمانوں کے تمام طبقات میں اتحاد و وحدت قائم کریں پاکستان ایک عظیم اور امت مسلمہ کے لئیے اللہ تعالی کی نعمت ھے اس کا تحفظ ھم سب کی ذمہ داری ھے پاکستان اور ایران ملکر عالمی استعماری طاقتوں کی امت کے خلاف ھر سازش کو ناکام بنا سکتے ھیں-
آیۃ اللہ رضا زادہ نے بزرگ شیعہ علمائ کرام کے اھل سنت بھائیوں کے ساتھ اتحاد و وحدت کی اھمیت پر فتاویٰ کو کتابوں سے مدارک کے ساتھ بیان کئے اور کہا کہ شیعہ علما کے فتاویٰ ھیں کہ اگر کسی سنی ملک کی جنگ کافر ملک سے ھو جائے تو دنیا میں ھر شیعہ پہ واجب ھے کہ وہ اپنے اھل سنت بھائیوں کے ساتھ کافروں کے مقابلے میں جنگ میں شریک ھو اور ملکر کافروں کے حملوں کا دفاع کریں اور اگر دو سنی ملکوں کی آپس میں جنگ ھو جائے تو شیعہ پر واجب ھے کہ انکی صلح کرائے اور اگر وہ صلح پر راضی نہ ھوں پھر ملکوں کو اسلحہ نہ بیچیں تاکہ جنگ زیادہ نہ بڑھے البتہ صرف وہ اسلحہ بیچنا جائز ھے جس میں انسانی جان کا تحفظ ھو جیسے زرہ اور خود ھے اور اگر وہ دونوں مسلمان ملک یہ اسلحہ نہ خریدیں تو شیعہ حکومت کی ذمہ داری ھے کہ جان کے تحفظ والے آلات دونوں ملکوں کو مفت فراہم کریں تاکہ ان مسلمان بھائیوں کی جانوں کا نقصان نہ ھو جب مسلمانوں کا اس طرح آپس کی جنگ میں قتل عام ھو گا تو امت اسلامیہ کمزور ھو گی –
اس لئے ھم اپنا فرض سمجھتے ھیں دنیا کے ھر خطے میں مسلمانوں آپس کے اختلافات ختم کرائیں اور زیادہ سے زیادہ اتحاد امت کے لئے اپنی توانائیاں خرچ کریں
آخر میں انھوں نے شیعہ سنی اتحاد کے حوالے سے اپنی لکھی ھوئی کتاب سب کو ھدیہ کی-
وفد کے سربراہ جناب لیاقت بلوچ اور دیگر حضرات نے بھی اسی حوالے سے گفتگو کی اور حضرت آیۃ اللہ کا شکریہ ادا کیا-

 

حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا پوری دنیا کی خواتین کے لئے رول ماڈل

مشہد مقدس جعفریہ پریس : ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی وفد کی آیت اللہ رضا زادہ سے ملاقات

رہبر انقلاب کے بیان کی تائید،پائیدار امن کےلئے امریکی تسلط سے آزادی ضروری ہے،قائد ملت جعفریہ پاکستان

کے ,کی ,اور ,میں ,امت ,ھے ,پاکستان کے ,ھے کہ ,رضا زادہ ,اللہ رضا ,کی ذمہ ,یکجہتی سل پاکستان

مشخصات

تبلیغات

محل تبلیغات شما

آخرین ارسال ها

برترین جستجو ها

آخرین جستجو ها

مهارت های سید مصطفی موسوی بصراوی نژاد وبلاگ علمی پژوهشی آروینیو پاسخ به پرسش مهر 98 رئیس جمهور